Yoti کی عمر کی تصدیق کی سروس – رازداری کی معلومات

آخری اپ ڈیٹ: 14 نومبر 2023
Yoti کی عمر کی تصدیق کی سروس (“AVS”) Yoti Ltd کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ رازداری کی یہ معلومات، الینوائے، ٹیکساس، اور واشنگٹن کے صارفین کے لیے Yoti بائیو میٹرکس پالیسی کے علاوہ، عمر کی جانچ کے ان طریقوں کا احاطہ کرتی ہیں، جو ہم اس پروڈکٹ کے لیے فراہم کرتے ہیں۔ رازداری کی ان معلومات میں Yoti کا بطور ‘ہم’ اور تنظیم جس کے ساتھ آپ رابطہ کر رہے ہیں اپنی عمر کو ثابت کرنے کے لیے بطور ‘تنظیم’ حوالہ دیا جائے گا۔
Yoti سروس فراہم کنندہ ہے اور جس تنظیم نے آپ سے اپنی عمر ثابت کرنے کو کہا ہے اسے آپ کو اپنی رازداری کی معلومات اوراس سے متعلقہ ڈیٹا اکٹھا کرنے اور استعمال کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کرنی چاہیے تھیں۔

Yoti کی عمر کی تصدیق کیا ہے؟

Yoti کی عمر کی تصدیق کو کسی تنظیم کے ساتھ کوئی ذاتی معلومات شیئر کیے بغیر آپ کو یہ ثابت کرنے کا ایک تیز طریقہ فراہم کرنے کے لیے بنایاگیا ہے کہ آپ آن لائن جو کام کر رہے ہیں اس کے لیے آپ متعلقہ عمر سے زیادہ کے ہیں۔

Yoti آپ اور تنظیم کے درمیان ڈیٹا کو محدود کرنے والے ٹول کے بطور کام کرتا ہے۔ 

عمل اس طرح کرتے ہیں:

  1. آپ عمر کی جانچ کے اپنے ترجیحی طریقہ کا استعمال کر کے اپنی عمر ثابت کرتے ہیں۔ 
  2. Yoti آپ کی عمر کا تعین کرتا اور آپ کی ذاتی معلومات کو ختم کر دیتا ہے۔
  3. تنظیم یا تو ‘زیادہ’ یا ‘کم’ نتیجہ، یا آپ کی تاریخ پیدائش وصول کرتی ہے۔

تنظیم کے ساتھ ذاتی طور پر قابلِ شناخت کسی معلومات کو شیئر نہیں کیا گیا ہے۔ جیسے ہی عمر کی جانچ کا نتیجہ تنظیم کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے Yoti آپ کی ذاتی معلومات کو ختم کر دیتا ہے۔

عمر کے ثبوت کے طریقے

تنظیم فیصلہ کرتی ہے کہ وہ عمر کی تصدیق کے کون سے طریقے استعمال کرنا چاہتی ہے اور آپ کی تاریخ پیدائش موصول کرنے کا انتخاب کر سکتی ہے یا آیا آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں۔

تنظیم کے ساتھ عمر کی جانچ شیئر کرنے کے بعد، ہم آپ کی تمام ذاتی معلومات کو ختم کر دیتے ہیں۔ اگر آپ کسی فریق ثالث کی جانب سے فراہم کردہ عمر کے طریقہ کار کا استعمال کر رہے ہیں، تو ہم آپ کی عمر کا تعین کرنے کے مقصد کے لیے آپ کی تفصیلات شیئر کرتے ہیں اور مزید کچھ نہیں کرتے۔

آپ اپنی عمر کو مختلف طریقوں سے ثابت کر سکتے ہیں:

  1. عمر کا تخمینہ
  2. ID کا اسکین
  3. Yoti ایپ
  4. کریڈٹ کارڈ
  5. موبائل نمبر
  6. ڈیٹا بیس کی جانچ
  7. eID اسکیم
  8. امریکی موبائل ڈرائیونگ لائسنس (mDL)

1. عمر کا تخمینہ

آپ سے اپنی ڈیوائس پر کیمرے کا استعمال کر کے سیلفی لینے کو کہا جائے گا۔ یہ ایک سے زیادہ تصاویر لیتی ہے، اور آپ کی عمر کا تعین کرنے کے لیے عمر کے تخمینے کی ہماری ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک کا تجزیہ کیا جائے گا۔ 

پھر ہم حساب لگاتے ہیں کہ آیا آپ تنظیم کی عمر کے تقاضے سے زیادہ کے ہیں۔

تنظیم مندرجہ ذیل موصول کر سکتی ہے:

  • سالوں میں آپ کی تخمینہ کردہ عمر
  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

اضافی سیکورٹی کے لیے، تنظیم لائیونس ٹیسٹ کی درخواست بھی کر سکتی ہے۔ یہ یقینی بنانا ہے کہ کیمرے کے پیچھے ایک حقیقی شخص موجود ہے، نہ کہ 2D تصویر، ماسک یا بوٹ۔ ٹیکنالوجی بڑے نیورل نیٹ ورکس کی ترتیب کے ذریعے تصویر(تصاویر) کو پروسیس کر کے کام کرتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک تصویر کے ایک مختلف عنصر کی جانچ پڑتال کرتی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ یہ ایک حقیقی شخص نہیں ہے۔

عمر کا تخمینہ لگانے کے بعد ہم تصویر کو ختم کر دیتے ہیں۔

2. ID کا اسکین

آپ سے اپنی ڈیوائس پر موجود کیمرہ کا استعمال کر کے اپنی ID دستاویز کو اسکین کرنے کو کہا جائے گا۔ ہم ID دستاویز سے معلومات اخذ کرتے اور آپ کی تاریخ پیدائش کا استعمال کر کے حساب لگاتے ہیں کہ آیا آپ اپنی تنظیم کی عمر کے تقاضے سے زیادہ کے ہیں۔

تنظیم مندرجہ ذیل موصول کر سکتی ہے:

  • سالوں میں آپ کی عمر
  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

اضافی سیکیورٹی کے لیے، تنظیم آپ سے اپنی ڈیوائس پر کیمرے کا استعمال کر کے سیلفی لینے کے لیے بھی کہہ سکتی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ آیا ID دستاویز آپ کی ہے اور ہم کس طرح دھوکہ بازوں کو آپ کی نقالی کرنے سے روکتے ہیں۔ متعدد تصاویر لی جائیں گی، اور چہرے کا موازنہ کرنے کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے واضح ترین تصویر کا تجزیہ کیا جائے گا۔ یہ آپ کے چہرے کا بائیو میٹرک ٹیمپلیٹ بنائے گی، جس کا موازنہ آپ کی ID دستاویز پر موجود تصویر سے کیا جائے گا۔

ہم اپنے UK ڈیٹا سینٹر میں کسی بھی ڈیٹا کو اسٹور کرتے ہیں، جیسا کہ آپ کی ID دستاویز اور سیلفی۔ سیشن مکمل ہونے کے بعد، ہم آپ کی تمام ذاتی معلومات کو ختم کر دیتے ہیں۔ اگر سیشن نامکمل چھوڑ دیا جاتا ہے تو جو بھی جلد ہوا، ہم 25 گھنٹوں کے بعد آپ کا ڈیٹا ختم کر دیں گے۔ ہم ڈیٹا کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کرتے ہیں۔

3. Yoti ایپ

اپنی تاریخ پیدائش شیئر کرنے کے لیے آپ سے اپنی Yoti ایپ سے QR کوڈ اسکین کرنے کو کہا جائے گا۔ اس سے پہلے، آپ کو اپنی ID دستاویز اور سیلفی اپ لوڈ کر کے Yoti ایپ کے ساتھ ایک مرتبہ کی تصدیق کا عمل مکمل کرنا ہو گا۔

پھر ہم حساب لگاتے ہیں کہ آیا آپ تنظیم کی عمر کے تقاضے سے زیادہ کے ہیں۔

تنظیم مندرجہ ذیل موصول کر سکتی ہے:

  • سالوں میں آپ کی عمر
  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

آپ کے پاس اپنی Yoti ایپ میں شیئر کرنے کی رسید ہو گی جس میں دکھایا جائے گا کہ آپ نے کیا، کس کے ساتھ اور کب شیئر کیا۔ Yoti کے پاس بھی شیئر کرنے کی ایک رسید ہوتی ہے جس میں صرف ایک تاریخ اور ٹائم اسٹیمپ ہوتی ہے، اور یہ کہ تاریخ پیدائش کی خصوصیت فراہم کی گئی تھی، لیکن یہ خود تاریخ پیدائش کو محفوظ نہیں کرتا۔ ہم اس انکرپٹ شدہ رسید کو اپنے UK ڈیٹا سینٹر میں محفوظ طریقے سے اسٹور کرتے ہیں۔

4. کریڈٹ کارڈ

آپ کو اپنا کریڈٹ کارڈ PAN نمبر، میعاد ختم ہونے کی تاریخ، پوسٹ کوڈ اور CVC نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا۔ 

ہم یہ تفصیلات ادائیگی کے فراہم کنندہ کو بھیجتے اور آپ کے کارڈ پر £0.30 کا عارضی ہولڈ رکھتے ہیں۔ یہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ہے کہ آپ کا کارڈ موجودہ اور مؤثر ہے۔ ہم اسے یہ تعین کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے اور عمر کی جانچ مکمل ہونے کے بعد آپ کے کارڈ پر موجود £0.30 کا ہولڈ ہٹا دیتے ہیں۔

تنظیم یہ موصول کر سکتی ہے کہ:

  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

ہم آپ کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کو کبھی بھی اسٹور یا شیئر نہیں کرتے اور آپ سے اپنی عمر کی تصدیق کے لیے کچھ بھی چارج نہیں کیا جائے گا۔ 

5. موبائل نمبر

آپ کو اپنا نام، تاریخ پیدائش، موبائل نمبر اور پتہ درج کرنے کا کہا جائے گا۔

ہم یہ تفصیلات اپنے موبائل کی جانچ کے فراہم کنندگان میں سے ایک کو بھیجتے ہیں۔ آپ کو ایک تصدیقی کوڈ والا SMS موصول ہو گا جو آپ کو درج کرنا ہو گا۔ یہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ہے کہ فون آپ کے پاس موجود ہے۔ اس کے بعد فراہم کنندہ تصدیق کرتا ہے کہ درج کردہ تفصیلات موبائل اکاؤنٹ کی تفصیلات سے مماثل ہیں اور ہم انہیں یہ تعین کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے۔

تنظیم یہ موصول کر سکتی ہے:

  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

ہم آپ کی تفصیلات فراہم کنندہ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کبھی بھی اسٹور یا شیئر نہیں کرتے ہیں۔

6. ڈیٹا بیس کی جانچ

آپ سے اپنا نام، تاریخ پیدائش اور پتہ استعمال کر کے اپنی عمر ثابت کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ 

ہم ان تفصیلات کی درستگی اور آپ کی تاریخ پیدائش حاصل کرنے یا تصدیق کرنے کے لیے یہ کریڈٹ ریفرنس ایجنسی کے فراہم کنندہ کو بھیجتے ہیں۔

تنظیم یہ موصول کر سکتی ہے:

  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

ہم آپ کی تفصیلات فراہم کنندہ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کبھی بھی اسٹور یا شیئر نہیں کرتے ہیں۔

7. eID اسکیم

آپ سے درج ذیل eID اسکیموں میں سے کسی ایک کا استعمال کر کے اپنی عمر ثابت کرنے کے لیے کہا جائے گا:

  • بینک ID (سویڈن)
  • MitID (ڈنمارک)
  • فنش ٹرسٹ نیٹ ورک (فن لینڈ)

ایک بار جب آپ eID اسکیم کا انتخاب کر لیتے ہیں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، آپ کو ہمارے eID فراہم کنندہ کے ذریعے لاگ ان کرنے اور اپنی تفصیلات شیئر کرنے کی ضرورت ہو گی۔  ہم آپ کی شناختی معلومات جیسے نام، تاریخ پیدائش اور قومی شناختی نمبر موصول کریں گے اور اسے آپ کی عمر کی تصدیق کے لیے استعمال کریں گے۔

تنظیم یہ موصول کر سکتی ہے:

  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

ہم آپ کی تفصیلات فراہم کنندہ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کبھی بھی اسٹور یا شیئر نہیں کرتے ہیں۔

8. امریکی موبائل ڈرائیونگ لائسنس (mDL)

آپ سے درج ذیل امریکی موبائل ڈرائیونگ لائسنسز میں سے کسی ایک کا استعمال کر کے اپنی عمر ثابت کرنے کا کہا جائے گا:

  • LA والیٹ (لوزیانا)

ایک بار جب آپ نے mDL اسکیم کا انتخاب کرلیا جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، آپ کو لاگ ان کرنے اور اپنی تفصیلات شیئر کرنے کی ضرورت ہو گی۔  ہمیں تصدیق موصول ہو گی کہ آپ بزنس کی جانب سے بیان کردہ عمر کی حد کو پورا کرتے ہیں۔

تنظیم یہ موصول کر سکتی ہے کہ:

  • اگر آپ ان کی عمر کے تقاضے سے ‘زیادہ’ یا ‘کم’ کے ہیں

ہم آپ کی تفصیلات فراہم کنندہ کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کبھی بھی اسٹور یا شیئر نہیں کرتے ہیں۔

دوبارہ قابلِ استعمال عمر کی جانچ

آپ کے لیے اپنی عمر کی آن لائن تصدیق کرنے کی ضرورت کی تعداد کو کم کرنے کے لیے، ہم نے عمر کے ٹوکنز کا ایک نظام تیار کیا ہے۔ یہ اختیاری ہیں لہٰذا تمام تنظیمیں انہیں استعمال نہیں کریں گی۔ ذیل میں، ہم وضاحت کرتے ہیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں اور آپ ان کے ساتھ کہاں تعامل کریں گے۔

عمر کے ٹوکنز

عمر کے ٹوکنز عمر کی جانچ کے ڈیجیٹل ثبوت کے طور پر کام کرتے ہیں اور آپ کو تنظیم کی اجازت کے مطابق عمر کی جانچ کے نتیجے کو دوبارہ استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

جب آپ Yoti کے ساتھ اپنی عمر ثابت کرتے ہیں تو عمر کا ایک ٹوکن تخلیق کر دیا جاتا ہے اور اس میں جانچ کے نتیجے اور انجام دہی کے طریقے اور وقت موجود ہوتا ہے۔ 

عمر کے ٹوکنز میں کوئی ذاتی معلومات نہیں ہوتیں، وہ آپ کا سراغ نہیں لگاتے اور یہ نہیں جانتے کہ آپ کہاں رہے ہیں یا آپ کہاں سے آئے ہیں۔ عمر کے ٹوکنز آپ کے براؤزر میں کوکی کی طرح محفوظ کیے جاتے ہیں اور وقت کے لحاظ سے محدود ہوتے ہیں۔ آپ اپنی کیش کو صاف کر کے عمر کے ٹوکن کو ختم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کسی ایسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں جو عمر کے ٹوکنز استعمال کر رہی ہے، تو آپ اپنی عمر کی تصدیق کے لیے ایک بٹن پر کلک کریں گے اور تنظیم آپ کے براؤزر سے عمر کا ٹوکن پڑھے گی۔ اگر ٹوکن ویب سائٹ کی طرف سے متعین کردہ تقاضوں کو پورا کرتا ہے، تو Yoti اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ایک نتیجہ واپس بھیجے گا کہ آپ کے براؤزر کی پہلے تصدیق ہو چکی ہے اور ٹوکن کے مؤثر ہونے تک آپ کو ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔

اگر آپ کے پاس تقاضوں کو پورا کرنے والا کوئی ٹوکن نہیں ہے، تو آپ کو معیاری عمل کے ذریعے اپنی عمر ثابت کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

عمر کا اکاؤنٹ

آپ عمر کے اکاؤنٹ میں اپنے عمر کے ٹوکنز محفوظ کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو دوبارہ اپنی عمر ثابت کیے بغیر کسی دیگر براؤزر یا ڈیوائس پر تنظیم کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اگر تنظیم عمر کے ٹوکنز استعمال کر رہی ہے تو آپ صرف عمر کا اکاؤنٹ بنانے کے قابل ہوں گے۔ معیاری طریقوں کے ذریعے اپنی عمر ثابت کرنے کے بعد، آپ کو صارف کے گمنام نام اور پاس ورڈ کے ساتھ اکاؤنٹ بنانے کا اختیار دیا جائے گا۔

اگر آپ کسی ایسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں جو عمر کے اکاؤنٹس استعمال کر رہی ہے، تو آپ Yoti کے ساتھ اپنی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے ایک بٹن پر کلک کریں گے اور اپنے عمر کے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کا ایک اختیار دیکھیں گے۔ آپ سے اپنا صارف کا نام اور پاس ورڈ درج کرنے کا کہا جائے گا۔ ویب سائٹ یہ دیکھنے کے لیے پڑتال کرے گی کہ آیا آپ کے براؤزر میں عمر کے کوئی ایسے ٹوکنز موجود ہیں جو آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک بزنس کے بیان کردہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ اگر ایسا ہے، تو Yoti اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے نتیجہ واپس بھیجتا ہے کہ آیا آپ کی پہلے تصدیق ہو چکی ہے اور آپ کی عمر کا ٹوکن ان معیارات پر پورا اترتا ہے۔ 

اگر آپ کے پاس اپنی عمر کے اکاؤنٹ سے منسلک عمر کے کوئی ٹوکن نہیں ہیں جو معیار پر پورا اترتے ہیں، تو آپ سے دستیاب طریقوں میں سے کسی ایک کا استعمال کر کے اپنی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ کامیاب ہونے پر، عمر کا ایک نیا ٹوکن تخلیق کیا جائے گا اور آپ کے عمر کے اکاؤنٹ میں اسٹور کیا جائے گا۔

معلومات کی جمع کاری اور استعمال

جو معلومات ہم آپ سے جمع کرتے ہیں وہ اس بات کا تعین کرنے کے مقصد کے لیے ہیں کہ آیا آپ کسی پروڈکٹ یا سروس تک رسائی حاصل کرنے کی درست عمر کے ہیں۔ 

آپ کے منتخب کردہ عمر کے طریقہ کے لحاظ سے، ہم جانچ کے تحفظ کو بڑھا سکتے اور ان معلومات کو درج ذیل لیے استعمال کر سکتے ہیں:

  • اپنی تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لیے
  • آپ کی جانب سے شامل کردہ دستاویز کی اصلیت کی جانچ کرنے کے لیے
  • پڑتال کرنے کی کہ آیا آپ حقیقی زندہ انسان ہیں
  • دھوکہ دہی کی پڑتال کرنے کے لیے

جہاں عمر کی جانچ کے حصے کے بطور کوئی تصویر لی جاتی ہے، تنظیم لائیونس ٹیسٹ کی درخواست بھی کر سکتی ہے۔ ہمارے صارفین میں 13 سے 18 سال کے درمیان کے بچے ہیں جنہیں اپنی عمر ثابت کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

ذیل میں ہم نے عمر کی تصدیق کے ہر طریقہ کار اور اس کے استعمال کے طریقہ کار کے لیے آپ سے درخواست کردہ معلومات درج کی ہیں۔

جیسے ہی ہم عمر کی جانچ کا نتیجہ تنظیم کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، ہم ذاتی طور پر قابل شناخت تمام معلومات کو ختم کر دیتے ہیں۔

ID کا اسکین

معلومات

استعمال

صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ID دستاویز

صارف کی جانب سے لی گئی سیلفی

ہم آپ کی عمر کا حساب لگانے کے لیے ID دستاویز سے تاریخ پیدائش کے ڈیٹا کا ماخذ اخذ کرتے ہیں۔

ہم دستاویز کی تصویر کی آپ کی جانب سے لی گئی تصویر سے موازنہ کر کے جانچ کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ آپ کی دستاویز ہے۔ 

اگر تنظیم کی طرف سے درخواست کردہ ہو، تو ہم اس تصویر کا تجزیہ عمر کے تخمینے کی ٹیکنالوجی کے ذریعے کر سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سیلفی کی عمر ID کی دستاویز پر درج کردہ عمر سے مماثل ہے۔

Yoti ایپ

معلومات

استعمال

صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ID دستاویز سے تاریخ پیدائش کی بنیاد پر عمر کی خصوصیت

اگر آپ عمر کی ضرورت سے زیادہ یا کم کے ہیں تو ہم تنظیم کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

عمر کا تخمینہ

معلومات

استعمال

صارف کی جانب سے لی گئی سیلفی یا تنظیم کی جانب سے فراہم کردہ تصویر

ہم اپنی عمر کے تخمینے کی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس تصویر کا تجزیہ کرتے ہیں کہ آیا آپ مطلوبہ عمر سے زیادہ کے ہیں یا کم کے۔

اگر تنظیم کی طرف سے درخواست کی جاتی ہے، تو ہم لائیونس کا پتہ لگانے کی ٹیکنالوجی سے اس تصویر کا تجزیہ کر سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تصویر کسی حقیقی شخص کی ہے، نہ کہ 2D تصویر، ماسک یا بوٹ ہے۔

عمر کے ٹوکنز

معلومات

استعمال

عمر کی گزشتہ جانچ کا نتیجہ

آپ کے مطلوبہ عمر سے زیادہ کے ہونے اور عمر کی جانچ کے طریقہ کار کی تصدیق کا تعین کرنے کے لیے۔

عمر کا اکاؤنٹ

معلومات

استعمال

صارف کا نام اور پاس ورڈ

آپ کے براؤزر کی تصدیق کرنے اور آپ کی عمر کے ٹوکنز حاصل کرنے کے لیے

کریڈٹ کارڈ کی جانچ

یہ جانچ کارڈ کی ادائیگی کے فراہم کنندہ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ آپ کی تفصیلات آپ کی عمر کا تعین کرنے کے مقصد سے ان کے ساتھ شیئر کی جاتیں اور ان کی جانب سے پروسیس کی جاتی ہیں۔

معلومات

استعمال

کارڈ نمبر، میعاد ختم ہونے کی تاریخ، CVC اور پوسٹ کوڈ۔ معلومات Stripe کو بھیجی جاتیں اور ان کے ساتھ پروسیس کی جاتی ہیں۔

تصدیق کرنے کے لیے کہ آیا آپ کی تفصیلات درست ہیں، آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ موجود ہے اور آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے۔

موبائل کی جانچ

یہ جانچ موبائل سروسز کے فراہم کنندہ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ آپ کی تفصیلات آپ کی عمر کا تعین کرنے کے مقصد سے ان کے ساتھ شیئر کی جاتیں اور ان کی جانب سے پروسیس کی جاتی ہیں۔

معلومات

استعمال

موبائل نمبر، مکمل نام، تاریخ پیدائش، پتہ اور ملک۔

آپ کی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کرنے اور آپ کے مطلوبہ عمر سے زیادہ کے ہونے کا تعین کرنے کے لیے۔

ڈیٹا بیس کی جانچ

یہ جانچ کریڈٹ ریفرنس ایجنسی کے فراہم کنندہ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ آپ کی تفصیلات آپ کی عمر کا تعین کرنے کے مقصد سے ان کے ساتھ شیئر کی جاتیں اور ان کی جانب سے پروسیس کی جاتی ہیں۔

معلومات

استعمال

مکمل نام، پتہ، ملک اور تاریخ پیدائش۔

آپ کی تفصیلات کی درستگی کی تصدیق کرنے اور آپ کے مطلوبہ عمر سے زیادہ یا کم کے ہونے کا تعین کرنے کے لیے۔

eID اسکیم

یہ جانچ ایک eID فراہم کنندہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ آپ کی تفصیلات آپ کی عمر کا تعین کرنے کے مقصد سے ان کے ساتھ شیئر کی جاتیں اور ان کی جانب سے پروسیس کی جاتی ہیں

معلومات

استعمال

سویڈش بینک ID (صرف سویڈن)

  • نام، قومی ID نمبر
تعین کرنے کے لیے کہ آیا آپ تنظیم کی مطلوبہ عمر کو پورا کرتے ہیں۔

ڈنمارک کی MitID (صرف ڈنمارک)

  • نام، قومی ID نمبر، تاریخ پیدائش
تعین کرنے کے لیے کہ آیا آپ تنظیم کی مطلوبہ عمر کو پورا کرتے ہیں۔

فنش ٹرسٹ نیٹ ورک (صرف فن لینڈ)

  • نام، قومی ID نمبر، تاریخ پیدائش
تعین کرنے کے لیے کہ آیا آپ تنظیم کی مطلوبہ عمر کو پورا کرتے ہیں۔

امریکی موبائل ڈرائیونگ لائسنس (mDL)

یہ جانچ موبائل ڈرائیونگ لائسنس کے فریق ثالث فراہم کنندہ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ آپ کی تفصیلات آپ کی عمر کا تعین کرنے کے مقصد سے ان کی جانب سے پروسیس کی جاتی ہیں۔

معلومات

استعمال

LA والیٹ

  • آپ کی LA والیٹ ایپ میں دستاویز سے تاریخ پیدائش کی بنیاد پر عمر کی خصوصیت (حد سے زیادہ یا کم)
تعین کرنے کے لیے کہ آیا آپ تنظیم کی مطلوبہ عمر کو پورا کرتے ہیں۔

کوکیز اور مماثل ٹیکنالوجیز

حفاظتی مقاصد اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آیا Yoti کی عمر کی تصدیق اپنی استعداد کے مطابق کام کرتی ہے ہم کوکیز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ پہلے فریق کی کوکیز ہیں اور ان میں براہ راست قابل شناخت معلومات نہیں ہوتی ہیں۔

انتہائی ضروری کوکیز

کوکی / ٹیکنالوجی مقصد
__yoti_avs_sess سیشن کی معلومات اور کس تنظیم نے عمر کی تصدیق کی درخواست کی ہے، ان کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ رہتی ہے
__yoti_avs_sess.sig آپ کی عمر کی تصدیق کی تفصیلات میں ترمیم کو روکتی ہے
yoti-avs-gdpr-cookie=notification-accepted آپ کے کوکی بینر کو دیکھنے اور مسترد کرنے کے متعلق ریکارڈ کرتی ہے، تاکہ آپ اسے 6 ماہ تک دوبارہ نہ دیکھ پائیں
com.yoti.age.live ریکارڈ کیا جاتا ہے کہ آیا آپ کے پاس عمر کا ٹوکن ہے جسے عمر کی تصدیق کے ذریعہ کے بطور دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے
__stripe_mid Stripe کی جانب سے دھوکہ دہی کی روک تھام کی کوکی
__stripe_sid Stripe کی جانب سے دھوکہ دہی کی روک تھام کی کوکی
Ipify API آپ کے ملک اور ریاست کی شناخت کرنے کے لیے IP پتہ کو بازیافت کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاکہ ہم مقام کی بنیاد پر رضامندی کی مناسب اسکرین دکھا سکیں

ہم سے رابطہ کریں

Yoti سروس کا ایک فراہم کنندہ ہے اور اس لیے آپ کو اپنے ڈیٹا کے حوالے سے اپنے حقوق استعمال کرنے کے لیے عمر کی جانچ مکمل کرنے کی درخواست کرنے والی تنظیم سے رابطہ کرنا چاہیے۔

اگر آپ کے پاس Yoti یا اس رازداری کی معلومات کے حصوں کے بارے میں کوئی سوال ہے، تو آپ مندرجہ ذیل کا استعمال کر کے Yoti سے رابطہ کر سکتے ہیں:

ای میل: privacy@yoti.com

اکثر پوچھے گئے سوالات: https://support.yoti.com

پتہ: Yoti Ltd, 6th Floor, 107 Leadenhall St, London, EC3A 4AF